غذرپولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کوہستان سے گرفتار کر غذر منتقل

پولیس اسٹیشن گوپس میں مقدمہ نمبر 14/2009 بجرم 302 ppc کا اشتہاری مجرم جمعداد ساکنہ کھیلی روپوش تھے
ملزم پیشہ ور ہونے کی وجہ سے کء شناختی کارڈ رکھتا تھا اس کا بھی بھر پور فائدہ اٹھاتا رہا ،پولیس کی گفتگو
غذر (آئی این پی)غذر پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم کو کوہستان سے غذر منتقل کر دیا ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن گوپس میں مقدمہ نمبر 14/2009 بجرم 302 ppc کا اشتہاری مجرم جمعداد عرف بیرون ولد حبیب ساکنہ کھیلی کوہستان نے سال 2009 میں چھشی نالہ کے رہاہشی بہرام شہزادہ کو قتل کر نے کے بعد روپوشی اختیار کرتے ہوئے گرفتاری نہیں دے رہا تھا اور غذر پولیس اس کے تعاقب میں تھی ملزم پیشہ ور ہونے کی وجہ سے کء شناختی کارڈ رکھتا تھا اس کا بھی بھر پور فائدہ اٹھاتا رہا لیکن آخر کا ر کے پی کے پولیس نے اسے گرفتارکر لیا اور ملزم جوڈیشل ہو کر داسو جیل منتقل ہوا اور ضمانت پر رہا ہونے کے قریب تھا کہ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل کو اطلاع ہوئی اس نے ملزم کی جائز گرفتاری کے لئے صوبائی سکیرٹری داخلہ سطح پر اس بات کو اٹھایا جہاں سے اجازت ملنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت ایس ایچ اور گوپس راجہ محمد ولی کو سونپی گئی جس نے اپنے ہمراہ ایف سیزعالمگیر خان، ابراہم مدد محمد بشیر و شاہ اسلام کے ملزم کو لانے کے لئے کے پی کے روانہ ہوئے اور سیشن جج صاحب کوہستان عدالت سے ملزم غذر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی جسے قبول کرتے ہوئے سیشن جج صاحب نے ملزم کو پولیس ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا جہاں سے غذر کی پولیس نے سخت سیکورٹی کے حصار میں ملزم کو تھانہ گوپس منتقل کیا جا کر تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے قوی امکان ہے کہ ملزم اپنے سے سرزد ہونے والے دیگر جرائم کا بھی اعتراف کرے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.