بلتی زبان کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہے دنیا بھر میں بلتی زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو انچن کمپس سکردو میں شعبہ مارٍڈن لینگولیجز اینٍڈ کلچر اسٹیٍڈیزکے زیر  اہتمام  سیمینار کا اہتمام ،سیمینار کا اہتمام ایم اے انگلش 4th سمسٹر کے طلباء و طالبات نے کیا ،سیمینار کا عنوان زبان کی “ترویج و تدوین عمل کے زریعے” تھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ تھے، پوری تقریب بلتی زبان میں ہوئی مقررین نے بلتی میں تقاریر کیں جبکہ طلباء و طالبات نے بلتی زبان میں نعت قصیدے، اور عارفانہ کلام سنائے، تقریب میں نامور محققین یوسف حسین آبادی ،حسن حسرت، غلام حسین بوبسنگ، احسان دانش، ایچ او ڈی شعبہ مارڈن لینگولیجز اینٍڈکلچرسیڈیز ڈاکٹر محمد عیسیٰ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین اور دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور محقق مصنف اور تاریخ دان محمدحسن حسرت، یوسف حسین آبادی احسان دانش، ڈاکٹر عیسیٰ ،ڈاکٹر ذاکر اوردیگر نے کہا کہ بلتی زبان کا شمار قدیم زبانوں میں ہوتا ہے زبانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بروقت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بلتی زبان میں نئے الفاظ شامل ہوتے جا رہے ہیں بلتی زبان کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات اور تحقیق ضروری ہے دنیا بھر میں بلتی زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے اور اس کا رسم الخط بھی موجود ہے جامعہ بلتستان کی مقامی زبانوں کو محفوظ کرنے کے حوالے سے اقدامات لائق تحسین ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے کہا کہ مقامی زبانوں کو محفوظ کرنے کے لیے جامعہ بلتستان شعبہ انگش ادب کی خدمات لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ طلباء اساتذہ مقامی زبانوں کی ترویج اور تدوین کے حوالے سے کام جاری رکھیں جامعہ بلتستان تحقیقاتی کاموں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan