امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر،انجینئراسماعیل جنرل سیکرٹری ہونگے
گلگت :پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں تنظیم نو کا اعلان کردیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردار ی کے پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے دستخطوں سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نے سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امجد حسین ایڈووکیٹ کو صدر سابق صوبائی وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کو سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے اسی طرح ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم شگری ،ظفر اقبال ،بشیر احمد کو نائب صدور کے عہدے دئےے گئے ہیں عتیق احمد کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سبابق وزیر اطلاعات سعدیہ دانش کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق کراچی میں منعقد ہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیاگیا تھا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سابق صدر جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ کو سنٹر ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر چن لیا دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیرا علیٰ مہدی شاہ کو نہ صر ف پارٹی میں کوئی نیا عہدہ نہیں دیا گیا بلکہ سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی فارغ کیاگیا ہے مہدی شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی گلگت کے سابق صدر اور مہدی شاہ کے معاون خصوصی محمد موسیٰ کی سنٹر ایگزیکٹو کمیٹی سے رکنیت ختم کردی ہے ذرائع کے مطابق مہدی شاہ اور محمد موسیٰ کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور علاقے میں پارٹی کی ساکھ متاثر ہونے کی وجوہات کی بنا پر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکینت سے فارغ کیاگیا ہے