شاہراہ قراقرم پر کانوائے سسٹم ختم کردیاگیا

اسلام آباد ( ماونٹین پاس )مسافروں کی دعائیں بالاآخر رنگ لے آئیں اور راولپنڈی سے گلگت بلتستان چلنے والی گاڑیوں کو طویل کانوائے سے نجات مل گئی، اور یکم فروری سے کانوائے کا نظام ختم کرکے پرانا سسٹم بحال کر دیا گیا ہے جس پر مسافروں اور ڈرائیوروں نے سکھ کا سانس لیا ۔ چند ہفتہ قبل پشاورر میں منعقد ہونے والی ایپکس کمیٹی کے طویل اجلاس میں گلگت بلتستان کیلئے چلنے والی گاڑیوں کو کانوائے میں لے جانے پر غور و خوص کیا گیا تھا اور یکم فروری سے کانوائے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا اور حکومت نے یکم فروری سے کانوائے ختم کرکے مسافروں کی مشکلات ختم کر دیں اور کانوائے کے خاتمے کے بعد جو گاڑیاں 36 سے 38 گھنٹے میں سکردو سے اسلام آباد پہنچتی تھیں وہ اب 18گھنٹے میں منزل مقصود پر پہنچنے لگی ہیں جس سے جہاں مسافر بڑے خوش ہو گئے ہیں وہیں پر ڈرائیورز کو بھی مشکلات اور ذہنی اذیتوں سے نجات مل گئی ہے مسافر طویل عرصے سے کانوائے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے ایپکس کمیٹی نے ان کے مطالبات سن لئے اور ان کو منظور کر لیا اب شاہراہ قراقرم پر کوئی کانوائے نہیں ہو گا بلکہ گاڑیوں کی حفاظت کیلئے شاہراہ پر اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور کوئیک ریسپانس فورس کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جگہ جگہ پر سیکورٹی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں کانوائے سسٹم ختم کرکے پوری شاہراہ پر سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے مسافروں نے کانوائے ختم کرنے پر ایپکس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ کمیٹی شاہراہ قراقرم مسافروں کیلئے محفوظ شاہراہ بنائے گی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.