اینٹی ٹیکس موومنٹ کا پورا گلگت بلتستان جام کرنے کا اعلان کردیا

 

اینٹی ٹیکس موومنٹ گلگت بلتستان نے احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا.20 فروری سے پورا گلگت بلتستان جام کرنے کا اعلان کردیا.اینٹی ٹیکس موومنٹ کے چیرمین فردوس احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں پیہہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کی پھر جلسہ کیا مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہیں.اب 20 فروری سے پورے گلگت بلتستان کو اس وقت تک جام کرینگے جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے ہیں.اس سلسلے میں 8 فروری کو ضلع غزر میں جلسہ ہوگا جبکہ 10 فروری کو ضلع ہنزہ نگر میں ہوگا.15 فروری کو ضلع دیامر میں اور 19 فروری کو سکردو میں جلسہ ہوگا.جبکہ 20 فروری کو غیر معینہ مدت تک کے لئے پورا گلگت بلتستان کا جام کردینگے.انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام سیاسی و مزہبی اور قومی قیادت کو اعتماد میں لے کر اگے بھڑینگے.ان کا کہنا ہیں حکومت جب تک انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا.کیونکہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا منافی ہیں.اور مکلمل غیر قانونی ہیں.بغیر ایئنی حقوق دئے کوئ بھی ٹیکس سراسر ظلم ہیں.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.