وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت شہر کی تعمیر وترقی کیلئے میگا پروجیکٹس پہ کام تیز کرنے کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی گلگت شہر کے انفراسٹریکچر کو جدید انداز میں بنانے کیلئے گلگت ڈیویلپمنٹ اتھار ٹی نے 7ارب روپے کاگلگت سیوریج منصوبہ کاPc-1 ،دو ارب پچاس کروڑ روپے کا گریٹر واٹر سکیم کی منظوری کیلئے چیف سیکریٹری کے وساطت سے پلاننگ ڈویزن گلگت بلتستان میں جمع کرادیا ۔ان منصوبوں کی منظوری سے گلگت شہر کے درینہ مسائل حل ہونگے تفصیلات کیمطابق منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویپلمنٹ اتھارٹی عاصم ایوب اور ڈائریکٹر عارف حسین نے یہاں اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں کو دی گئی ایک بریفنگ میں کہا کہ گلگت شہر کی جدید انداز میں تعمیر ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری نے خصوصی دلچسپی لی ہے کہا ہے کہ اس سلسلے میں گلگت کا اہم اور درینہ مسئلہ سیوریج کانظام ۔گریٹر واٹر سسٹم اور گلگت میں لائٹنگ کیلئے سولر سسٹم پہ کام تیز کردیا ہے سیوریج نظام کیلئے ضلع گلگت کے مضافات کو بھی شامل کی گیا ہے جبکہ واٹر سپلائی منصوبے کیلیے گلگت شہر و گرد نواح کو تین حصوں میں تقسیم کرکے گریٹر واٹر سپلائی شامل کردی گئی ہیں۔گلگت شہر سمیت kiu کنوداس ،سکارکوئی کی وٹر سپلائی کیلئے 30کروڈ روپے مختص کردی گئی ہیں۔محمود آباد ،دینور اور سلطان آباد کیلئے 30کروڈ روپے اس منصوبے میں مختص کردی گئی ہیں۔ منگل کے روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمینٹ اتھارٹی عاصم ایوب اور ڈاریکٹر کیسر عارف نے بتایا کہ گلگت شہر کی تعمیر وترقی اور میگاپروجیکٹ کیلئے بیس سالہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔جسکی تکمیل سے ترقیاتی منصوبوں کی عمر پچاس سال سے ذائد ہوگی گلگت کے عوام کا اہم مسئلہ اچھی صحت اورصاف پینے کے پانی کی فراہمی میں مضمر ہے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے گلگت ضلع میں گریٹر واٹر منصوبے پہ کام ہو رہا ہے اور ضلع گلگت میں گریٹر واٹر سکیم کیلئے اڑھائی ارب روپے کا منصوبہ زیر غور ہے گلگت کے شہریوں ،مضافات اور گنجان آباد علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کیلئے گلگت ضلع کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے دنیور اور نواحی علاقوں محمود آباد ،زوالفقار آباد پہ مشتمل گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ 30کروڑکا پروجیکٹ ہوگا جبکہ گلگت کے گنجان علاقوں کونوداس ۔سکار کوئی اور نگر کالونی سے قراقرم یونیورسٹی پہ مشتمل گریٹر واٹر منصوبہ ہوگا اور گلگت جوٹیال ۔خومر ،نگرل امپھری بالائی علاقہ سمیت نپورہ بسین کے عوام کیلئے صاف پینے کے پانی کا منصوبے پہ کام جاری ہے ان علاقوں کو 48انچ پانی کے پائپ کے ذریعے پانی دیا جائے گا جو کہ اگلے پچاس سال تک پانی کی ضرورت پہرا کر سکے گا ان اہم منصوبوں کیلئے گلگت ڈویلپمینٹ اتھارٹی تیزی سے کام کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں واسا کو بھی گلگت ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے ساتھ ضم کردیا جائے گا تاکہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا موجودہ حالت میں واساکو جی ڈی اے میں ضم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گلگت شہر کے عوام کا بنیادی مسئلہ سیوریج کیلے فیزبلٹی سمیت تمام مراحل طے ہوئے ہیں۔یہ 7ارب روپے کا منصوبے کی منظوری آخری مراحل تک پہنچادی گئی ہے۔صحافیوں کے سوالات کے جوبات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکریڑی کی خصوصی دلچسپی سے گلگت شہر کے درینہ مسائل حل ہورہے ہیں۔ GDA اپنی بساط میں رہ کر کام کرہی ہے۔ٹاون پلانر سمیت ٹریفک انجینئر کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ڈیمانڈ بجوادیا گیا ہے ۔تاکہ شہری مسائل صحی طرح حل ہو سکیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ گلگت ڈولپمینٹ اتھارٹی سولڈویسٹ مینجمنٹ جدید نطام لارہی ہے۔جوکہ بلدیہ گلگت اس پر کام کر رہا ہے۔یہ منصوبہ 20کروڈ کا ہے۔ اسکے علاوہ گلگت کی قدیم پل کو جدید انداز میں بنایا جائے گا اسکے ساتھ گلگت کے پرانا بازار پل روڈ کو بنانے کیلئے بھی گی ڈی اے کام کر رہی ہے فنڈ کی کمی کی وجہ سے اس پر کام شروع نہیں ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دینور معلق پل کا سرنگ بھی جدید انداز میں بناکر سیاحتی مقام کا حصہ بنایا جائے گا۔جبکہ گلگت شہر کو روشن کرنے کیلئے بھی گی ڈی اے بے منصوبہ بنایا ہے۔امید ہے سولر نطام کامیاب ہوگا اور کم لاگت پر بجلی کی قلت پر قابو پایا جائے گا۔حکومت کی تعاون سے گلگت دارلخلافہ کو جدید بنانے کیلے تمام وسائل بروئے کار لائینگ