اسلام آباد(پ ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو مرکزی اہمیت حاصل ہے اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی سی پیک پر کسی کو منفی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس منصوبے کے حوالے سے جس فورم پر بھی جس قسم کا اجلاس ہو گا گلگت بلتستان کی نمائندگی ہو گی رواں ماہ چین میں اس منصوبے پر اہم اجلاس ہو رہے ہیں میں پارلیمانی کمیٹی کے ہمراہ شرکت کروں گا منصوبے میں جتنا ہمارا حصہ ہے ضرور ملے گا پاک چائنہ کوریڈور کیلئے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کی سربرامہی میں منعقد ہوا جس میں چین کے قائم مقام سفیر نے شرکاءکو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی بات کی گئی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بتایا کہ پاک چائنہ کوریڈور کے دو اکنامک زون بنیں گے ایک گوادر میں ہو گا جبکہ دوسرا گلگت بلتستان میںہو گا۔ گلگت بلتستان اس منصوبے کا گیٹ وے ہے اور چین بھی گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دے رہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے اور اس منصوبے کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں بارہا اپیل کر چکا ہوں کہ اس بڑے اور خطے کی تقدیر بدلنے والے منصوبے پر کم از کم سیاست نہ کی جائے اور منفی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ نہ کریں اس عظیم منصوبے کو احسن طریقے سے حل ہونے دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے چونکہ اس سے عوام کا مفاد وابستہ ہے۔