وزیراعظم محمد نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ویب سائٹ کا اجراءکردیا
گلگت ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ویب سائٹ کا اجراءکیا اور اسے سراہا۔ وزیرعظم کو بتایا گیا کہ متاثرہ لوگوں کی اراضی کی نشاندہی اور انہیں معاوضہ کی ادائیگی میں مدد کیلئے ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیجری استعمال کی جا رہی ہے۔ دیامر کے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد نے وزیراعظم کو بتایا کہ نادرا نے ویب سائٹ پر دستیاب ڈیٹا کی تصدیق کی ہے اور شفاف انداز میں ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے معلومات اکٹھا کی گئیں اور ریونیو افسران کی جانب سے پیش کئے گئے اراضی کے ریکارڈ کی تصدیق کیلئے اعداد و شمار کو استعمال کیا جائے گا تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے