گلگت: شہر سمیت دیگر اضلاع میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری, شہر میں تمام چھوٹی بڑی تمام مارکیٹوں سمیت ہر قسم کی دکانیں بند. ہڑتال کی کال عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر کی جارہی ہیں. عوامی ایکشن کمیٹی 2013 سے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے لئے جدوجہد کررہی ہیں.اور اسی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ہم اہنگی سمیت سبسڈی تحریک کامیاب کیا. عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ ٹیکسسز کے فیصلے کے خلاف خالصہ سرکار اور گلگت سکردو روڈ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے اپنے تمام مطالبات وفاقی اور صوبائی حکومت کو پہنچا دئیے ہیں. عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کا کہنا ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے بصورت دیگر ہمارا اگلا لائحہ عمل دھرنا ہوگا اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات حل نہیں کئے جاتے ہیں. پییہ جام ہڑتال کے موقع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں.