گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ) یوتھ اینڈ سول سوسائٹی اوشکھنداس کے زیر اہتمام اور لائف ویلفیئرآرگنائزیشن(رجسٹرڈ) زندگی گلگت بلتستان کے تعاون سے آج بروز اتوار صبح دس بجے اوشکھنداس میں جاگیر پتی سے لیکرجعفر آباد(توڈوکی) تک پورے گاوں میں صفائی ڈے منایا جا رہا ہے۔ یوتھ اینڈ سول سوسائٹی اوشکھنداس کے زیر اہتمام گریجویٹس ہوٹل میں منعقد اجلاس میں شاہ زمان، ثمر عباس قذافی، جمیل عباس تاج، سرتاج، مظاہر، شعیب،نائب، راکا و دیگر نے شرکت کیا۔ اس موقع پر علاقے کے تمام عمائدین، یوتھ، اور سول سوسائٹی سے پرزور اپیل کیا ہے کہ اس صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام بھر پور تعاون اور شرکت کریں۔ تمام یوتھ کے ممبران سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں اور گھروں سے صفائی مہم کا آغاز کریں۔ اوشکھنداس کے تمام سکولوں کے طلبا و طالبات بھی اس صفائی کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صفائی ڈے کے آخر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی اسناد اور ایواڈ بھی دیا جائے گا۔