گلگت(پ ر)پریس کونسل آف پاکستان کا گلگت بلتستان میں ریجنل دفترکے قیام سے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل میں مددملے گی۔یہ بات پریس کونسل آف پاکستان کے نمائندہ خصوصی بیرسٹر عثمان رسول نے گزشتہ روز محکمہ اطلاعات،سروسز،جنرل ایڈمنسٹریشن و کیبینٹ گلگت بلتستان وقار علی خان اور سیکریٹری قانون رحیم گل کے ساتھ ان کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر،پریس کونسل آف پاکستان کے نمائندہ خصوصی بیرسٹر عثمان رسول نے سیکریٹری اطلاعات،سروسز،جنرل ایڈمنسٹریشن وکیبنیٹ گلگت بلتستان وقار علی خان اور سیکریٹری قانون رحیم گل کو ادرے کی جانب سے سالانہ رپورٹ 2016-17 پیش کی۔ملاقات میں علاقے کی تعمیروترقی ا ور، دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔