دنیور کو پیر س بنادونگا، ڈاکٹر اقبال

گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال دنیور میں میونسپل کارپوریشن گاڑیوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیور میں تاجروں کی دیرینہ خواہش تھی کی دنیور میں بھی میونسپل کارپوریشن کچراکو دور کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے آج ان تاجروں کی خواہش پوری ہو گی ہے۔ اب دنیور کے بازاروں میں کچرہ نظر نہیں آئے گا۔ دنیور میں روز بروز آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیور کے عوام کو اُنکے بنیادی حقوق دینے کیلئے کوشاں ہے۔ عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے انشا اللہ ہم بھی عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دنیور میں ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دنیور کے عوام کو صاف پانی کے فراہمی کیلئے پراجیکٹ منظوری کی ہے۔ انشا اللہ بہت جلد اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گا۔اور دنیور کے پر گھر میں صاف پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش کہ دنیور کے عوام دیگر حصوں کی طرح ترقی کرے عوام نے اگر تعاون کیا تو دنیور کو پیرس بنائونگا۔ عوام بہکاوئے میں نہ آئیں عوام اب باشعور ہو چکی ہے ۔ماضی میں سیاسی پارٹیوں نے دنیور کے عوام کو اندھیرے میں رکھا تھا با ہماری حکومت حلقہ 3کے عوام کو اُن کے بنیادی سہولت اُن کے گھر کی دیلیز پر فراہم کر یگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین دنیور نے صوبائی وزیر تعمیرات کی کاوشوں کو سراہا

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.