) ایم کیو ایم گلگت زون کے زونل انچارج محمد علی شاہ کے پی پی پی میں شمولیت سے جہاں ڈسٹرکٹ گلگت کے حلقہ نمبر تین میں پی پی پی مضبوط ہوئی ہے وہاں پر محمد علی شاہ کے خاندار اور علاقہ عمائدین کی شمولیت سے نگر حلقہ نمبر چار میں پی پی پی نا قابل تسخیر بن گئی ہے۔ امید ہے کہ محمد علی شاہ نگر حلقہ چار کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل میاچھر، پھکر، ڈاڈیمل قربان علی نے عمائدین میاچھر ، پھکر، ڈاڈیمل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی شاہ حلقہ چار نگر کے فرزند ہیں اور ان کی پوری فیملی نگر میں ہے اور نگر کے عوام ان کو بہت عزیز رکھتے ہیں۔ محمد علی شاہ کی جدو جہد غریب و متوسط طبقے کیلئے رہی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ عمائدین علاقہ نے محمد علی شاہ کو پی پی پی میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔