وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اہم اعلانات کرینگ,مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اہم اعلانات کرینگے،اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر اجلاس میں گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا جوکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ حسن اور وسائل سے نوازا ہے ،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں مکمل امن ہے اور سیاحت کو فروغ مل رہا ہے،بجٹ میں گلگت بلتستان کی سیاحتی مقامات کی تشہیر اور فروغ کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے حکومت کی کوششوں سے مقامی اور غیر مقامی سیاح علاقے کا رخ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے خود جائزہ لوں گی۔وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیںرمضان کے بعد وزیراعظم بھی علاقے کا دورہ کرینگے اور اہم اعلانات کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اخبارات کے تمام مسائل اور مطالبات حل کرینگے انہوں نے کہا کہ اخبارات کے مسائل حل کرنے اور مطالبات کی منظوری کیلئے چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام سے بات کرینگے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.