اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بار پھر ’چین پاکستان اقتصادی راہداری‘ کے حوالے سے ہنگامہ برپا ہے اور اس بار بھارتی چیخ و پکار کی وجہ یہ خبر ہے کہ ’چین پاکستان اقتصادی راہداری‘ پراجیکٹ کیلئے پاکستان گلگت بلتستان کی کچھ زمین چین کو فروخت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اخبار ٹائمز ااف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے کچھ زمین چین کو فروخت کر رہا ہے
اور ساتھ ہی ایک بار پھر جھوٹا بھارتی موقف دہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستانکے کچھ حصے چین کے حوالے کرنا بھارت کے لئے بے حد تشویش کی بات ہے۔