گلگت بلتستان میں سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے مہم چلانے کافیصلہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے عید کے بعد سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پابند کیاجائے گا کہ وہ کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں ،بغیر شناختی کارڈ والے کو سگریٹ فروخت نہ کریں انہوں نے کہا کہ سیگر یٹ پینے والوں کو چاہیے کہ وہ سگریٹ کی خریداری کیلئے بچوںکو نہ بھیجے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے آمیوں سے ریڑھی بانی سسٹم ختم کرینگے ریڑھی بانی انسانی مشقت ہے گلگت بلتستان پاکستان کا واحد صوبہ ہوگا جس میں ریڑھی بانی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ آدمیوں سے ریڑھی بانی کے بجائے بجلی سے چلنے ولای ریڑھی متعارف کرائی جائے گی الیکٹرک ریڑھی اور شمسی توانائی سے چلنے والی ریڑھی ہر ضلع کے ڈی سی اور اے سی ریڑھی بانوں کی نشاندہی کرینگے اور اس کو الیکٹرک ریڑھی فراہم کرینگے تاکہ انسانی مشقت ختم ہو۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.