ضلع گلگت میں عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے ۔ چاند رات 543 اور عیدالفطر کے موقع پر 690 آفیسرز و جوان ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے ۔ پولیس زرائع کے مطابق چاند رات کے موقع پرضلع گلگت کے 13 مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس دوران 9ڈی ایس پیز ‘ 8 انسپکٹرز ‘ 64 اے ایس آئیز ‘ 34 حوالدار اور 428 پولیس جوان جبکہ گلگت بلتستان سکائوٹس کے 90 اور پاک رینجرز کے 20 جوان ڈیوٹی پر معمور ہوں گے جبکہ عید الفطر کے روز ضلع گلگت کو 19 مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ عید کے روز 12 ڈی ایس پیز ‘ 11 انسپکٹرز ‘ 96 اے ایس آئی ‘ 72 حوالدار ‘ 519 سپاہیوں سمیت گلگت بلتستان سکائوٹس کے 60 جوان اور پاک رینجرز کے 20 جوان ڈیوٹی دیں گے