گلگت،محکمہ پولیس کی حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کا قتل

ابق امیدوار حلقہ نمبر تین لیاقت کشفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کا قتل ، صوبائی حکومت حلقہ نمبر تین کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے ، حالیہ پولیس بھرتیوں میں 70لڑکے حلقے نمبر تین سے کامیاب ہو گئے تھے اور اپنی قابلیت اور محنت کے ذریعے ٹیسٹ کوالیفائی کیا لیکن وزیر اعلیٰ نے راتوں رات نتائیج کو تبدیل کرکے ہمارے حلقے کے لڑکوں کا حق مارا اور ستر میں سے اکتیس لڑکوں کو ڈراپ کرکے

وزیر اعلیٰ نے اپنے بندے کھپا دئیے جس کی وجہ سے میرٹ کا جنازہ نکل گیا ۔ کرپشن کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کو میرٹ کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔ جن لڑکوں کو ڈراپ کیا گیا وہ عدالتوں میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ اگر حلقے کے قابل لڑکوں کو ان کا حق نہیں دیا گیا تو بھر پور احتجاج کرینگے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.