) ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے شروع ہوئی ریلی کا افتتاح فاتح مونٹ ایورسٹ معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نذیر صابر نے کیا ان کے ہمراہ فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی تھے ۔پاک چین سرحد سے شروع ہونے والی ریلی میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علاقوں سے سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شریک ہیں خنجراب ٹاپ میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا اور غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔کوہ پیمائوں ثمینہ بیگ اور نذیر صابر نے جھنڈا ہلا کر ریلی کے شرکاء کو رخصت کیا ۔اس موقع پر کوہ پیما ثمینہ بیگ نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور کاوش نہیں ہو سکتی ہے یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس کو پوری دنیا دیکھے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے اس ایونٹ کے ذریعے سے ہم پوری دنیا کو امن کا پیغام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی خواتین تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں 2010 ء میں کوہ پیمائی کے شعبے میں قدم رکھا اور 2013 ء کے بعد خواتین کوہ پیمائی سمیت دیگر سپورٹس کی سر گر میوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھا رہی ہیں جو کہ نہایت مثبت قدم ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سر گرمیاں منعقد کر وا رہا ہے ۔ ہمیں فخر ہے اپنی فوج پر اور جس طرح سے ہمارے ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت سینہ سپر دہیں جس کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکھ چین کی زندگی بسر ررہے ہیں ثمینہ بیگ نے ایس سی او کا بھی خصوصی شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مواصلات کے شعبے کی ترقی کے لئے نہایت کلیدی کر دار ادا کیا ہے اور آج 16 ہزار فٹ بلندی پر ایس کام موبائل نیٹ ورک کام کررہا ہے جو کہ اس علاقے میں مواصلات کے شعبے میں ترقی کی جانب نیا قدم ہے ۔ اور معروف کو ہ پیما نذیر صابر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جیپ موٹر کار ریلی موثر کر دا ر ادا کرے گے ۔ گلگت بلتستان قدرتی نظاروں سے بھر پور ہیں یہاں پر موجود پہاڑی سلسلے اور بلندو بالا پہاڑ سیاحت کو فروغ دینے میں اہمیت رکھتے ہیں ہم کو ہ پیما اپنے ہلالی جھنڈے کو پہاڑوں کی چو ٹیوں پر لہراتے ہیں اور پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے جیپ موٹر کار ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے یہاں پر شرکت کے لئے آئے ہیں ریلی کے انعقاد سے گلگت بلتستان کا مثبت پیغام نہ صرف پورے ملک بلکہ بیرون ملک بھی پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے عوام کے آپس میں رابطے بڑھائے ہیں خصوصا دور افتادہ علاقوں میں عوام کو مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کہ تعریف کے قابل ہیں آج خنجراب ٹاپ سے ایس کام نیٹ ورک کے زریعے سے اپنے عزیز و اقارب سے رابطے کئے جو کہ خوش آئند اقدام ہے ۔جیپ موٹر کار ریلی کے شرکاء گلگت پہنچ گئے ۔ ریلی خنجراب ٹاپ سے شروع ہوئی جس میں سینکڑوں گاڑیاں اور مو ٹر سائیکلیں شریک ہیں شاہر اہ قراقرم سے گزرنے والی ریلی کے شرکاء کا مختلف علاقوں میں پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ عوام نے ریلی کے شر کاء پر پھولوں کی پتیاں نچھا ور کیں اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ خنجراب ٹاپ سے شروع ہونے والی جیپ موٹر کار ریلی ہفتہ کے روز گلگت پہنچی ہے جو کہ اتوار کی صبح گلگت سے روانہ ہوگی اور مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے 3000 کلو میٹر فاصلہ طے کر کے گوادر پہنچے گی