گلگت بلتستان میں موجود ادویاتی نباتات اور پھولوں پر ڈاکیومینڑی تیار

گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ)قدرت نے  گلگت بلتستان کو بیشمار قدرتی ادویاتی نباتات  سے نوازا ہے لیکن علم کی کمی اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیش بہا قدرتی زرائع نہ صرف ضائع ہورہے تھے بلکہ انکی چوری اور سمگلنگ  ہورہی تھی جس سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا ۔ اگر ان بیش بہا قدرتی نباتات کو دانشمندی کے ساتھ استعمال میں لایا جائے  اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ تک  ان نباتات کی رسائی ہو تو مقامی لوگوں کی معیشت میں  کافی بہتری آسکتی ہے جس سے نہ صرف بین الاقوامی مارکیٹ میں گلگت بلتستان کا نام آسکتا ہے بلکہ مقامی لوگوں کو گھر کے دہلیز پر روزگار بھی مہیا  ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نان ٹمبر فارسٹ پروڈکٹس  کو بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے محکمے کے اندر بھی باقاعدہ قوانین موجود نہیں تھے اب فارسٹ ایکٹ کے ترمیمی مسوردے میں اس کیلئے باقاعدہ قوانین بنائے جارہے ہیں جس کی منظوری کے بعد ان زرائع کی غیر قانونی تجارت میں ملوث لوگوں کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہے۔  ان ادویاتی نباتات اور نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی بہتر انتظام و انصرام اور ان کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے محکمہ جنگلات نے  صوبائی اے ڈی پی میں ایک پراجیکٹ شامل کیا ہے ۔ اسی  منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں موجود ادویاتی نباتات اور پھولوں پر ایک ڈاکیومینٹری  تیار کیا ہے جس کی باقاعدہ تشہیر سے قبل چیف سیکریٹری سے منظوری لینے کیلئے آج 20 اکتوبر کو چیف سیکریٹری کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں چیف سیکریٹری کے علاوہ سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات ، سیکریٹری  زراعت و لائیو سٹاک  گلگت بلتستان،  پلاننگ چیف گلگت بلتستان اور محکمے کے دیگر  آفیسران نے شرکت کی۔ مذکورہ پراجیکٹ کے بارے میں سجادحیدر سیکریٹری جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری نے اس پراجیکٹ کے تحت اب تک حاصل ہونے والے اہداف پراپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ ڈاکیومنٹری بنانے پر چیف سیکریٹری صاحب نے محکمہ جنگلات  اور پراجیکٹ  سٹاف کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا  اور اس کو مذید بہتر بنانے کیلئے مفید مشورے بھی دئے۔ اس ڈایکومنٹری کو جلد قومی و بین الاقوامی میڈیا میں نشر کیا جائیگا جس سے امید ہے یہاں کے قدرتی زرائع کو مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی دینے میں آسانی ہوگی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.