سیاچن(ماونٹین پاس رپورٹ)دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے پاک فوج کی جانب سے تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقہ مکین بھی امدادی کارروائی میں مصروف ہیں ۔ریسکیو آپریشن میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے