گلگت (ماونٹین پا س رپورٹ)شمالی وزیررستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی بشارت حسین کو ان کے آبائی گاوں اوشکھنداس گلگت میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کیا گیا۔ اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جزل ثاقب محمود ملک، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، آئی جی پی گلگت بلتستان پاک فوج کے اعلیٰ آفسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے نماز جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے بے شمار قربانیوں دی ہیں۔شہید بشارت حسین ملک و قوم کی سرحدوں کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ہمیں گلگت بلتستان کے عوام پر فخر ہے،علاقے کا ہر فرد ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔