گلگت(پ ر) گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حکومت کے تعاون سے دو روزہ قومی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گی ملک سے بڑے بڑے سرمایہ کار شریک ہونگے جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس ، لاہور چمبرآف کامرس ،سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ،فیصل آباد چیمبر آف کامرس ،گجراں والا چیمبر آف کامرس ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور خیبر پختون خوا ں چیمبر آف کامرس کے صدور بھی شرکت کریں گے قومی سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے راہیں ہموار کرنا ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ انعقاد ہونے والی قومی سرمایہ کاری کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے یہ باتیں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر حسین راکی نے مقامی میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی ڈائریکٹر آف دی کامرس ،انڈسٹریز اینڈ لیبر شاہجہان کیساتھ اہم مشاورت ہوئی ہے اور انہوں نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ انعقاد ہونے والے قومی سرمایہ کاری کانفرنس کے کامیابی کیلئے حکومت کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دعوت پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے پہلے ہی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہت موزوں ہے جبکہ زیادہ تر سرمایہ کاروں نے ہوٹلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ہمیں امید ہے کہ علاقے میں سرمایہ کیلئے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہونگی جس میں صوبائی حکومت بھی اہم رول شامل ہوگا سرمایہ کاری کیساتھ علاقے میں بے روزگاری میں کمی ہوگی بلکہ معاشی طور پہ بھی علاقہ ترقی کرے گا یہ قومی سرمایہ کار کانفرنس سی پیک میں کامیابی کیساتھ داخل ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی،قومی سرمایہ کار کانفرنس رمضان المبارک سے قبل گلگت میں منعقد ہوگی جس کیلئے چیمبر آف کامرس اور گلگت بلتستان کامرس ،لیبر اینڈ انڈسٹریز نے مشترکہ طور پر تیاری شروع کر دی ہے