گلگت بلتستان کا اعزاز سید مظفر رضوی نے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

گلگت(پ۔ر) ضلع استور سے تعلق رکھنے والے سید مظفر حسین رضوی نے کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ۔ڈاکٹر مظفر رضوی مشہور اینکر پرسن بھی ہیں مختلف قومی اور بین الاقوامی چینلز میں بطور مہمان اور میزبان شرکت کرچکےہیں آپ جامعہ کراچی کے پوزیشن ہولڈر بھی ہیں آل سندھ نعتیہ مقابلہ میں پہلی پوزیشن اور جامعہ کراچی سے بہترین قاری کا ایوارڈ بھی لے چکے ہیں آپ کی دو کتابیں شایع ہوچکی ہیں اس وقت آپ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے نمائندے سے بات کرتے کہا کہ میں اپنی ان کامیابیوں کو اپنی قوم کے نام کرتا ہوں انہوں نے مذید کہا کہ ہماری قوم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضایع ہورہا ہے اگرگلگت بلتستان کی حکومت صحیح رہنمائی کرے طلبا ء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے بلخصوص کراچی میں مقیم طلباء جن کی تعداد ہزاروں میں ہےجن کے رہائش کے مسائل بہت زیادہ ہیں بیچلرز کے لئے رہائش بہت مشکل سے ملتی ہے اگر حکومت کچھ ہاسٹل بنائے تو طلبا کو ایک اچھا تعلیمی ماحول ملے گا تو ہماری قوم کاٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا اور انشاء اللہ پورا ملک فخر کرے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.