وزیر اعلی حفیظ الرحمن وفاق میں گلگت بلتستان کی نمائندگی میں ناکامی پر استعفی دیں ۔کونسل آف کامن انٹرسٹ کی کل کی میٹنگ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعلی کا وفاق سے کوآرڈینیشن بلکل کمزور ہے۔ ان ان خیالات کا اظہار نائب صدر تحریک انصاف محبوب علی عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیر کہا کہ اس طرح علاقے کے معاملات نہیں چلائے جا سکتے۔ گلگت بلتستان کا مکمل انحصار وفاق پر ہے ایسے میں وفاق سے پارٹی بنیادوں پر اختلافات کو ہوا دے کر جی بی کو حقوق سے محروم رکھنے کی روش تباہ کن ہو گی۔ حفیظ الرحمن کو ن لیگ کی بجائے جی بی عوام کا نمائندہ بننا چاہئیے اور جی بی عوام کیلئیے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت سے تعلقات بڑھانے پڑیں گے۔ نواز شریف کا سپاہی بن کر رہیں گے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا