انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع استور کی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا.

نصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع استور کی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا.
عامر وزیر شاہزادہ صدر منتخب اویس حسن کو جنرل سیکرٹری عدنان ناصر سینئر نائب صدر جبکہ اویس نوگم کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا
سیکرٹری جنرل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان ولایت حسین بلتی نے صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان رحمان دریلو سے مشاورت کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع استور  کی نوٹیفیکیشن جاری کردی اس موقع پر سیکرٹری جنرل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان ولایت حسین بلتی کا کہنا تھا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیدریشن ضلع استور کی کابینہ کی تشکیل میں تنظیم سے دیرینہ وابستگی اور کابینہ زمیداران کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں  کو مدنظر رکھا گیا ہے اس کے علاوہ نو منتخب عہدیداران نے عرصہ دراز سے تنظیم کے لئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں جس بنا پر آج تنظیم ان کو یہ زمیداری سونپ رہی ہے اور تنظیم  یہ امید رکھتی ہے کہ نو منتخب کابینہ پہلے سے زیادہ تنظیم کے لئے کام کرینگے اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ ضلع استور کے طلبا گلگت بلتستان میں قابلیت کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں لیکن طلبا کے لئے ضلع کے اندر تعلیمی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انشا اللہ ان محرومیون کا ازالہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیگی. انصاف سٹوڈنٹس فیدریشن پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی طلبا کی خدمت میں مصروف عمل ہے گلگت بلتستان میں تعلیم کے حصول کے لئے تمام مواقع فراہم کئے جائینگے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.