بگروٹ گلگت:وجاہت علی
گلگت بلتستان کی قدیم اور تاریخی وادی بگروٹ میں نوس فیسٹیول منعقد ہو گیا اس موقع پر اہل علاقہ سمیت دیگر کئی اہم شخصیات سمیت سیاحوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کیا۔گلگت کا مضافاتی علاقہ بگروٹ میں گلگت بلتستان کے تاریخی رسم نسالو کے مناسبت سے نوس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر بگروٹ کے عوام سمیت مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے خصوصی طور پر اس فیسٹیول میں شرکت کیا اس حوالے سے بگروٹ کے عمائدین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ رسم صدیوں پرانا ہے جو اج بھی پورے اب و تاب کے ساتھ بگروٹ میں منائی جاتی ہے اور اس محفل کے اخر میں ملک سمیت علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی جاتی ہے فیسٹیول میں ہر گھر سے نسالو کا گوشت سمیت ڈرائی فروٹ اور دیسی گھی ہر شخص اپنے بساط کے مطابق مسجد میں لے کر اتے ہیں اور ساتھ میں نسالو کا گوشت بھی پکا کر لایا جاتا ہے جبکہ کچھ نوجوان جنگل میں جاکر صنوبر کے درخت کی ٹہینیاں بھی لے کر اتے ہیں اور خوب مقامی موسیقی میں حریب بھی کرتے ہیں جبکہ تمام علاقے کے بزرگ مسجد میں ملکر تمام طعام نوش فرمانے کے بعد علاقے اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کرتے ہیں اور فیسٹیول اختتام پذیر ہوتا ہے ۔علاقے کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بھی بزونو اور شارو سمیت نوروز و دیگر تمام تاریخی فیسٹیول بگروٹ میں اج بھی اسی پرانے طریقے سے منائے جاتے ہیں جس طرح اج سے کئی صدیاں پہلے اس کو منایا جاتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا کلچر اور ثقافت کا حصہ ہے اور اج تک ہم نے اپنی تاریخی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے اور ائندہ بھی اس طرح ہم اپنے روایات کو زندہ رکھے گے۔