“ڈم ڈم پروچے”
یہ “رسم نسالوں” کے بعد وادی بگروٹ کے ایک گاوں فرفوح میں منائی جانے والی منفرد تہوار ہے۔ اس تہوار کا آغاز صبح سویرے ہوتا ہے اور سب من چلے نوجوان اور بچے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں ۔ مائیں اپنے چھوٹے بچوں کو جو پہاڑ پہ چڑنے کے اہل ہے کو تیار کر کے ان کے لئے ایک تحفہ تیار کرتیں ہیں جس میں علاقے کے خشک میوہ جات ہوتے ہیں۔ جب سب جمع ہوتے ہیں تین چار نوجواں جو گیلن بجانے میں ماہر ہوتے گیلن بجانا شروع کرتے اور باقی سب مل کر رقص کرتے ہیں اور رقص کرتے ہو ساتھ ہی پہاڑی پہ بنے ٹیلے کی طرف روانہ ہوتے اور اس ٹیلے مقامی زبان می ” بیاق” کہتے۔ رقص کرتے یہ قافلہ “بیاق” پہنچ کر خوب رقص کرتے اور سب اپنے خشک میوہ جات کو ایک چادر بچھا کر اس پہ جمع کرتے ۔ کچھ نوجوان کچھ اونچائی پہ چڑھ کے دیودار کے درخت کی ٹہنیاں توڑ کے لاتے جس کو مقامی زبان میں “چلی” کہا جاتا۔ ان جوانوں کا “چلی” کے ساتھ “بیاق” پہ پہنچنے پر رقص سے پرتباق استقبال کیا جاتا اور سب کو “چلی” تقیسم کیا جاتا اور چلی کو ہاتھوں پہ اٹھائے سب مل کر خوب رقص کرتے رقص سے فارغ ہو کر خشک میوہ جات کی تقسیم شروع ہوتی اور پھر واپسی سے پہلے رقص کرتے اور رقص کرتے ہوئے دوبارہ گاوں کی طرف روانہ ہوتے۔ گاوں میں پہنچ کر خوب رقص ہوتا اور یوں اس خوبصورت تہوار کا اختتام ہوتا ہے۔ اور لائی گئی “چلی” بعد میں ایک اور تہوار جس کو “چھاپ” کہا جاتا اس میں استعمال ہوتی!