اسلام آباد(پ۔ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آج میں اہل بلتستان کو مبارک باد دیتا ہوں کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے الیکشن کے موقع پر جو وعدے کئے تھے وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔آج الحمد اللہ ایک اہم سنگ میل عبور کر نے میں کامیاب ہو چکے ہیں سکردو کے روڑ کے پل تکمیل کی منزل تک پہنچ گئ اور آج افتتاح بھی ہوگیا میری زاتی خواہش تھی کہ اس خوشی کے موقع پر موجود رہ کر عوام کی خوشیوں میں شریک ہوں لیکن سی پیک۔کے حوالے سے اہم میٹنگ کے سلسلے میں چین جانے اسلام آباد آیا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سکردو روڑ کے پلوں کی بروقت تعمیر پر میں ایف ڈبلیو او کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں ایف ڈبلیو او نے بحیثیت ٹھیکیدار اچھا اور برقت کام کیا۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سکردو روڑ کا ٹینڈر 44 ارب میں کرنے کی تیاری کی تھی جبکہ ہم وہی شاہراہ 33 ارب میں مکمل کرنے جا رہے ہیں سکردو روڑ پر پلوں کی وجہ سے ٹرک دس ٹن سے زیادہ سامان لے کر نہیں جاسکتی تھی جس کی وجہ سے ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف عوام کے لئےازیت تھی اب ہیوی ٹرگ گزریں گے اور فاصلہ و وقت بھی کم ہوگا جس سے عوام کے لئے مہنگائی سے بھی نجات ملے گی۔سکردو روڑ کی تکمیل سے نہ صرف بلتستان بلکہ گلگت بلتستان بھر کی سیاحت اور معشیت ترقی کرے گی سکردو روڑ کی تعمیر ایک بہت بڑی کامیابی ہے اس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل ہونے جا رہا ہے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جیسی شاہراہ جگلوٹ سے سکردو تک تعمیر ہوگی ایسی ہی شاہراہ سکردو سے خپلو بارڑر تک ہو ۔بھارت بھی ایسی سڑک بارڈر تک بنائے اور دونوں طرف کے عوام آپس میں ملیں اور تجارتی سرگرمیاں ہوں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ جو ترقی بلتستان میں ہے اس کا عشر اشیر کرگل اور لدآخ میں نہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک ایک وعدہ پورا کر کے ثابت کر دیا کہ عوام کی خیر خواہ اور ترقی کی ضامن ہے ہم اخباری بیانات اور تقریروں پر نہیں عملی خدمت اور کام پر یقین رکھتے ہیں جو ہم نے کرکے دکھایا۔۔ہم نے جو وعدے بلتستان کے عوام سے کئے تھے ان میں سے اکثر الحمد اللہ پورے ہوچکے ہیں اور کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس موقع پر عوام کی۔خوشی میں شریک ہوں مجھے آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ سکردو روڑ میں پلوں کی تکمیل کا ایک سنگ۔میل طے کرلیا ہے اب انشا اللہ سکردو روڑ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اور عوام کے لئے جہاں سفری آسانیاں ہوں گی وہاں معاشی انقلاب بھی برپا ہوگا۔