نواز شریف کی پیدائش سے بھی قبل کے دور کا احتساب اور حساب کتاب لیا گیا,حفیظ الرحمن

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ،وزیر قانوناورنگزیب ایڈوکیٹ ،پارلیمانی سکیر ٹری میجر (ر)امین،چئیر میں سٹینڈنگ کمیٹی کونسل اشرف صدا ،ممبر کونسل ارمان شاہ اواڈینیٹر رضوان راٹھور ،میڈیا کواڈینیٹر رشید ارشد،اور سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ نیب کورٹ میں میاں نواز شریف کے کیس کا فیصلہ سننے کے لئے پہنچے ،وہاں سے وزیر اعلی گلگت بلتستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ،اور میاں محمد نواز شریف اور دوسرے مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ نیب کورٹ آئے ،نیب کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف تین دھائیوں کے بے رحم اور کڑے احتساب سے گزر کر بھی سرخرو ہو چکے ہیں ،ہر دور میں اس خاندان کا احتساب ہوا لیکن آج تک کوئی ایک دھیلے کی کرپشن ،کمیشن اور چوری ثابت نہیں ہو سکی ،میاں محمد نواز شریف کی پیدائش سے بھی قبل کے دور کا احتساب اور حساب کتاب میاں محمد نواز شریف سے لیا گیا ،جس خاندان کی 1970سے قبل فیکٹریاں تھیں پاک بھارت جنگ میں انہی فیکٹریوں میں ٹینک تیار ہوتے تھے آج اس خاندان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے فلیٹ کیسے بنائے احتساب کے اس انوکھے اور یکطرفہ طریقہ کار کو دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے ،جبکہ جو لوگ گلے بھاڑ پھاڑ کر کرپشن کے خلاف بول رہے تھے ان کے بغل میں کرپٹ لوگوں کا میلہ لگا ہے جہانگیر تریں جن کے والد ایک پولیس انسپکٹر تھے آج اسی جہانگیر ترین کا کمسن بیٹا ایک ارب روپے میں کرکٹ ٹیم خریدتا ہے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ،وزیر اعلی نے کہا کہ جتنی تحقیقات شریف خاندان سے کی گئیں اتنی تحقیقات اگر کسی رٹائرڑ جج ،،بیورو کریٹ اور کسی با اثر فرد کی جاتی تو اس کے کھاتے میں سے بھی کچھ نہ کچھ نکل آتا مگر ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر میاں محمد نواز شریف جو ملک کے تین دفعہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور پورے پاکستان میں ترقی کا جھال بچھا دیا اور ان کے خلاف تمام تر کوششوں کے باوجود کچھ بھی ثابت نہ کر سکے،نیب نامی ادارہ جو ایک موجودہ وزیر اعظم کو ایک مفروضے کی بنا پرفارغ کرتا ہے ڈھیڑہ برس بعد وہی نیب اپنے مفروضے کی نفی کر کے صرف متوازن پالیسی اور نظریہ ضرورت کے تحت ایک اور مفروضہ کے تحت سزا سنا رہا ہے اب نیب سے کون پوچھے گا کہ ایک مفروضے کے تحت آپ کے ادارے نے ترقی کی جانب گامزن پاکستان کوترقی معکوس کی جانب کیوں دھکیلا۔ مگر ہمیں پورا اعتماد اور یقین ہے کہ یہ مفروضہ کچھ ہی عرصے بعد اپنی موت آپ مرے گا اور ماضی کی طرح قائد محترم باعزت بری ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لڑائی اس بات پر ہے کہ ملک میں قانون اور انصاف کا نظام سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے جس طرح میاں صاحب نے 183مفروضوں پر مبنی کیسوں کی پیشیاں بھگتیں اسی طرح جن پر دہشت گردی کے مقدمات قائم ہیں جنہوں نے سرکاری اداروں حملے کروائے انہیں بھی اسی طرح کے احتساب سے گزرنا ہوگا ورنہ ہم سمجھیں گے کہ احتساب نہیں انتقام ہے وہ بھی صرف ایک خاندان کے خلاف۔آخر میں وزیر اعلی نے محمد نواز شریف کے حوصلے داد دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جلا وطنی کاٹنے کے باوجود اپنی شریک حیات کو گنوانے کے باوجود اور بے جا کیسوں میں عدالتوں کے چکر لگانے کے باوجود بھی آج ہمیں صبر کی تلقین کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ فیصلہ جو بھی آئے کسی کارکن نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا ہے سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا اورکسی سے نہیں الھجنا ہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہوگا۔

Attachments area

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.