وزیر اعلی نے پارلیمانی سکیرٹری میجر (ر)محمد امین کے فیس بک اکاونٹ سے غیر اخلاقی سٹیٹس شئر ہونے کی شکایت پر ان سے جواب طلبی

سلام آباد()
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پارلیمانی سکیرٹری میجر (ر)محمد امین کے فیس بک اکاونٹ سے غیر اخلاقی سٹیٹس شئر ہونے کی شکایت پر ان سے جواب طلبی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک تربیت یافتہ اوراخلاقی اقدار کی پاسدار جماعت ہے ،ہماری تربیت تحریک انصاف جیسی نہیں کہ اخلاقی حدوں کو پار کریں ،اس لئے آئندہ اس قسم کی کوئی شکایت سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی ،وزیر اعلی نے تمام حکومتی ارکان اور کارکنوں کو سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سوشل میڈیا پر سیاست اور دیگر معاملات پر مثبت بحث و مباحثہ کیا جائے سیاسی اختلاف کو بنیاد بنا کر اخلاقی حدود کو پار کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ہے ،پارلیمانی سکیرٹری میجر امین نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کرادی کہ آئندہ احتیاط برتی جائے گی

 

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.