عوامی نمائندگی کا دعوی کرنے والے ممبران اسمبلی عوامی نمائندگی کا حق کھو چکے ہیں،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پی پی استور
سپیکر فدا ناشاد،اورنگزیب ایڈوکیٹ اور حاجی رضوان گلگت بلتستان سے مخلص نہیں اور جی بی کے عوام کی غدار ہے ،گفتگو
استور( پ۔ر) سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی متنازعہ گلگت بلتستان کا حق ہے۔عوامی نمائندگی کا دعوی کرنے والے ممبران اسمبلی عوامی نمائندگی کا حق کھو چکے ہیں۔ فدا ناشاد۔ اورنگزیب آیڈوکیٹ اور حاجی رضوان گلگت بلتستان سے مخلص نہیں۔اور نہ ہی عوامی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں۔ یہ لوگ جی۔بی کے ایس۔ایس۔آر میں رکاوٹ ڈال کر جی۔بی کے وسائل کی مزید بند بانٹ کا راستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی سپریم کورٹ اور ریاست کے موقف کے عین مطابق ہے۔ آئینی صوبے کا مطالبہ کرنے والے ممبران اسمبلی ریاست کے موقف کے برخلاف چل رہے ہیں۔لہذا آئینی صوبہ کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف ریاستی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے کر کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان نے آپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی میں رکاوٹیں ناقابل قبول اور عوام گلگت بلتستان کے حق میں ڈاکہ ہے۔سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی متنازعہ گلگت بلتستان کا حق ہے۔ رائے شماری کشمیر تک آپنے علاقے کی زمینوں اور وسائل کا تحفظ کرنا ہمارا پیدائشی حق ہے۔