وزیراعلیٰ اور آئی جی جوٹیال پولیس کو لگام دے ،رضی اللہ رضوی 

بے وردی پولیس اہلکار سعید اور جاوید اقبال جو کہ اس دن چھٹی پر تھے فریق بن کر جگڑے کاجھڑ بن گئے
ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر حالات کا ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی
گلگت( مونٹین پاس نیوز)پیپلز یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے رہنماء رضی اللہ رضوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مناور کا پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے،بے وردی پولیس اہلکار سعید احمد اور جاوید اقبال جو کہ اس دن چھٹی پر تھے فریق بن کر جگڑے کاجھڑ بن گئے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں پر فائر کھول دی ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے دیگر پولیس اہلکاروں سے مل کر ہمارے خلاف جھوٹیFIRدرج کروائی ہے اورSHOجٹیال تھانہ جو اپنے اہلکاروں کو بچانے کیلئے ہمارے درخواست پر عمل نہیں کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اور جوٹیال تھانے نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس ہلکار نعیم اکبر جو اس وقعہ کے دوران موجود نہیں تھے کو معطل کرکے فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشہ بنی ہوئی ہے۔رضی اللہ رضوی نے گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورآئی جی پی سے ہمارا مطالبہکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث اہلکار سعید احمد اور جاوید اقبال اور ایس ایچ او جٹیال تھانہ کے خلاف کاروائی کیا جائے بصورت دیگر مناور کے حالات کے ذمہ دار حکومت پرعائد ہوگی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.