ایڈیشنل ڈی سی بابر صاحب دین کی زیر صدارت اجلاس

نلتر رابط سٹرک بحال کر نے کیلئے مشینری روانہ کر دی گئی ہے،بابر صاحب دین
گلگت (مونٹین پاس نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت بابر صاحب دین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس حالیہ بارشوں اور برفباری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اے سی گلگت ، اے سی دنیور ، اے سی جگلوٹ ، اے ایس پی گلگت ، تحصیلدار گلگت اور دیگر آفسیران نے شرکت کی ایڈیشنل دپٹی کمشنر گلگت کو اے سی گلگت ، اے سی دنیور اور اے سی جگلوٹ نے حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے بریفگ دی ۔ایڈیشنل دپٹی کمشنر گلگت نے کہا ہے کہ نلتر میں برفباری کی وجہ سے رابط سٹرک بلاک ہوئی ہے جس کو بحال کر نے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوگلگت کے دیگر مقامات میں کو ئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ البتہ گورہ جگلوٹ کے مقام پر گلشیر آنے کی وجہ سے پانی کی پائب لائن دب گئی ہے اس پر بھی کام جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے GBDMA کے کنٹرول روم میں موجود سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے دو دنوں میں ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔ اس کے علاور اے ایس پی گلگت کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے فورس کو الرٹ رکھے۔ اے ڈی سی گلگت نے بارشوں کی وجہ سے گلگت شہر کے سٹرکوں پر کھٹرا پانی کو نکالنے کے لیے اے سی گلگت کو احکامات دی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.