نوید اکبر پر جھوٹے الزام میں FIRکروایا ہے،اسلم پرویز

نوید اکبر پر جھوٹے الزام میں FIRکروایا ہے،اسلم پرویز
پولیس سیاسی کارکنوں کو بلاجواز تنگ کرنا بند کریں،ترجمان ایم ایس ایف
یاسین (نامہ نگار)ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں نوید اکبر پر جھوٹے الزام میں ایف آئی آر درج کروایا ہے. پولیس سیاسی کارکنوں کو بلاجواز تنگ کرنا بند کریں. جوٹیال تھانے کے ایس ایچ او کا رویہ درست نہیں پولیس کا کام اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے دوسروں پر جھوٹے ایف آئی آر درج کروانا نہیں ہے. ایس ایچ او اور جوٹیال تھانے کے عملے کی اس غیر قانونی حرکت قابل مزمت ہے. اسلم پرویز کا مزید کہنا تھا کہ نوید اکبر ایک نوجوان سیاسی کارکن ہے انکا کردار گلگت بلتستان کے تمام سیاسی کارکنوں کے سامنے ہے پولیس کی جانب سے ان پر جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر ہر سیاسی کارکن کیلئے باعث تشویش ہے ہمارا انسپکٹر جنرل پولیس سے گزارش ہے کہ وہ پولیس میں موجودہ غلط عناصر پر کنٹرول کریں نوید اکبر پر درج ایف آئی آر ختم نہیں ہوا تو ایم ایس ایف گلگت بلتستان دیگر سیاسی جماعتوں کے نوجوان سیاسی کارکنوں کے ساتھ مل کر شاید احتجاج کریگی.

 

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.