گلگت (پ، ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان کی دھرتی پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قبروں سے بھری پڑی ہے گلگت بلتستان کے جوانوں نے معرکہ کارگل سے لیکر شمالی وزیرستان ہو یا آپریشن ضرب عضب اپنی جانوں کے نظرانے دیکر وطن عزیز کے ساتھ وفادری اور محبت کا ثبوت دیا ہے لیفٹیننٹ اظہر عباس شہید کی شہادت پوری قوم کےلیے باعث فخر ہے ہم ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کی گلگت بلتستان خاص کر ضلع استور کے لوگوں نے معرکہ کارگل کے موقعے پر اپنے جوانوں کے لیے باڈر میں گرم کمبل،بنیان ، دستانے،ڈارئی فروٹس محازوں پر پہنچا کر وطن سے محبت کی انوکھی مثال قائم کیا گلگت بلتستان ک بہادر سپوتوں نے معرکہ کارگل سے لیکر ضرب عضب تک ہر محاز پر وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے خاص طور پر ضلع اسپور کے پاک فوج سے تعلق رکھنے والے جوان سر فہرست ہیں ہم ان تمام شہدا کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید لیفینٹ اظہر عباس کو اللہ پاک اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اس غم کی گھڑی میں شہید اظہر عباس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں شہید اظہر عباس نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ پورے ملک کے لے باعث مخر ہیں اللہ سے دعا کرتےہیں اللہ شہید کے درجات بلند فرمائے ۔. انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر وطن کے لیے جان دینے فرد کی قدر کرتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے اور پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جانیں قربان کی ہیں اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے جانوں کا نظرانہ دیکر پاکستان میں جہموریت کو مضبوط کیا ہے . انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے گلگت بلتستان کا پر فرد کا کردار لالک جان جیسا ہے اور ہر فرد پاکستان اور گلگت بلتستان کے کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے انھوں نے کیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پلواما حملے سے مطعلق انڈیا کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دشمن اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہ کرے کیونکہ پہلے بھی پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Chat conversation end
Type a message…