گلگت ( چیف رپوٹر ) گلگت شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ ،خومر یوتھ کے زیر اہتمام خومر چوک میں مظاہرہ
گلگت شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سٹرکوں پر نکل آئے خومر چوک میں احتجاجی مظاہرہ شاہراہ کو بلاک کر کے مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے نائب صدر اجمل حسین ، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان شہزاد الہامی ایم ڈبلیو ایم کے سابق امیدوار مطاہر عباس ، عوامی ایکشن کمیٹی کے یوسف الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں ۔صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی تو خومر چوک سے وزیر اعلی سیکریڑیٹ تک لانگ مارچ کرینگے ۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے کہا کہ محکمہ پانی و بجلی کی جانب سے سپیشل لائین کاٹنے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ محکمہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جو پلان بنایا گیا ہے اس پر محکمہ والے خود عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق جس دن باری ہوتی ہے اس ٹاٹم پر بھی بجلی پورا نہیں دیا جاتا ہے ۔ جو کہ لمہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے محلے میں تمام گھروں میں سپیشل بجلی مہیا کی گئی ہے ۔ جو کہ حکومت کا دوہرا معیار ہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں خومریوتھ کی جانب سے قردارپیش کی گئی جس حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خومر کے عوام کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔ اسکے علاہ ایل جی آر ڈی کی سیکموں میں خومر کے عوام کو مکمل نظر انداز کیا گیاہے جو کہ قابل مذمت ہے دیگر محلوں کی طرح خومر کے محلوں میں بھی بلدیہ کی سکمیں دی جائے ۔خومر کے نالیاں اور کول کو گزشتہ دس سال سے صاف نہیں کیا گیا بلدیہ کے حکام جلدازجلد صفائی مہم کا آغاز کریں،
دیگر محلوں میں بلاسٹگن پر کوئی پابندی نہیں جب کہ خومر کے علاقے میں بلاسٹگن پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے جس سے علاقے میں تعمیراتی کام میں شید ید مشکلات کا سامنا ہے