گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ دیکر ہمیں اپنے منزل کے قریب کردیا۔ غلام شہزاد آغا

کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے معروف سیاسی و سماجی رہنماء و پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر غلام شہزاد آغا کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان بھر کے نوجوانوں اور عمائدین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی غلام شہزاد آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت انتہائی نازک اور فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔نوجوان اپنے روشن مستقبل کےلئے قومی جدوجہد تیز کریں۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ دیکر ہمیں اپنے منزل کے قریب کردیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ہمیں مزید تزبزب کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیرپر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا اور اس مؤقف کو تقویت دی۔ اسی طرح گلگت بلتستان کے مستقبل کے حواسے بھی سپریم کورٹ نے آئینی اور قانونی فیصلہ دیکر ہمیں اپنے منزل کی طرف بڑھنے میں آسانی پیدا کر دی۔ ہماری جدوجہد گلگت بلتستان کے 25 لاکھ غیور عوام کی روشن مستقبل کے لئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے دفعات کے زریعے ہمیں قومی حقوق کی جدوجہد سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اگر قومی حقوق کی جدوجہد کرنا، ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا دہشتگردی ہے تو ہم گلگت بلتستان کے لاکھوں مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی حصول تک اس طرح کے دہشتگردی کرتے رہیں گے۔ہم اس طرح کے اے ٹی اے وشیڈول فورتھ سے خائف نہیں، ہم اپنی بنیادی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ قوموں کی حقوق کی جدوجہد اور انقلاب و تبدیلی میں نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہے لہٰزا پاکستان کے شہروں میں مقیم نوجوان گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ میں مربوط طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں تا کہ آنے والی نسلوں کی مسقبل روشن ہو سکیں۔

 

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.