گلگت بلتستان اسمبلی سے بھارتی درندازی اور جنگی جنویت کے خلاف اور قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

گلگت بلتستان اسمبلی سے بھارتی درندازی اور جنگی جنویت کے خلاف اور قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارسلان علی ،خصوصی رپورٹر

گلگت بلتستان اسمبلی سے بھارتی جارحیت اورملکی دفاع کے حق میں قراردادمتفقہ طورپرمنظور۔ممبران اسمبلی نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے سول وملٹری قیادت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعرات کے روز ممبران اسمبلی کی ریکوزیشن پربلائے گئے گلگت بلتستان اسمبلی کی چھتیسوں اجلاس کے دوران بھارتی درندازی اور جنگی جنون کے حوالے سے ریٹائرڈ سکندر علی ،صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور جعفراللہ خان کی جانب مذمتی قرار داد پیش کیا گیا۔ اس قرار داد پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ جنگوں سے آج تک کوئی قوم اپنی برتری ثابت نہیں کرسکا،وزیراعظم نے درست کہاکہ جنگ مرضی سے شروع کی جاسکتی ہے،مگرختم نہیں،جنونیت کوہم نے ماضی میں ہوادینے کی جوغلطی کی تھی وہ آج ہندوستان کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں پاکستان کے لاکھوں لوگ پرائی جنگ میں شہیدہوئے،مودی کی جنونیت نے ہندوستان میں اقلیتوں کاجینامحال کردیاہے،پاکستان نے انڈین ائیرسٹرائیک پر2دن عالمی برادری کے نوٹس لینے کاانتظارکیا،ک فضائیہ نے دشمن کوبالکل درات سرپرائزدیا۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گندم سٹاک فارورڈایریاز،گلگت بلتستان میں جون کے مہینے تک موجودہے،شہری علاقوں میں ڈیڑھ مہینے کاگندم کازخیرہ موجودہے،وزیراعظم کیطرف سے بھارت کوامن مزاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ ممبر اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی نے کہا کہ پا ئلٹ حسن صدیقی کی جرائت کوسلام پیش کرتاہوں،وزیراعظم کاپیغام حقیقت ہے کہ ہم امن پسندہیں کمزورنہیں، پائلٹ حسن صدیقی کی جرائت کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے بھارت کے دو جنگی تیارے مرگرائے۔صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حیدر خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کستان ہماری ماں ہے،ملک کی بنیادلاالہ الاالہ پرقائم ہے،سپرپاورامریکہ بھی افغانیوں کے جزبہ ایمانی کے سامنے ڈھیرہوگیا،ہماراملک کے دفاع کیلئے جیناومرنادونوں کامیابی،انکاصرف جیناکامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم اسوقت ایک مٹھی کی طرح متحدہے،ہماری ملکی قیادت کاانڈیاکومزاکرات کیلئے دعوت قابل تعریف ہے،گلگت بلتستان کی عوام ملکی سلامتی کیلئے تیارکھڑے ہیں۔اس موقع پر ممبراسمبلی حاجی شاہ بیگ نے گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارہم تواللہ سے جہادمیں شہادت کے طلبگارہیں،

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.