گلگت( پ۔ر)مرکزی دفتر گلگت بزنس گروپ اہم اجلاس زیر صدارت صدر جی بی صابر حسین منقعد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے جی بی جی پینل کے زمہ داران نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد جی بی جی گلگت بلتستان کے لئے 35 ممبران کا چناو ہوا جو ہر اضلاع میں بھر پور نمائیندگی کرینگے اجلاس میں جی بی بی پینل کی پانچ رکنی ٹیم بھی بنائی گی جو سوشل میڈیا میں ٹھیکداری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کام کریگی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جی بی جی حقیقی معنوں میں اپنے ٹھیکدار برادری کے حقوق کی تحفظ کریگی ۔اجلاس میں تمام اضلاع سے آئے ہوئے ٹھیکداروں کا صابر حسین نے خصوصی شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کسی صورت بھی کرپٹ آفیسروں اور ٹھیکداروں کا محاسبہ کرینگے اور ایمانددار آفیسروں اور ایماندار ٹھیکیداوں کی حوصلہ افزائی بھی کرینگے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے اور جی بی جی پینل میں شامل تمام ممبران کے ساتھ مشاورت کے بعد جی بی جی پینل کی تنظیم سازی تمام اضلاع میں کرینگے ۔اجلاس کے آخر میں بھارتی جارحیت کی مزمت کی گی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا گیا۔