امریکی سینیٹر: میرے ایک اعلی افسر نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی

امریکی سینٹر مارتھا میکسیلی نےانکشاف کیا ہے کہ ایئرفورس کی سروس کے دوران ان کے ایک اعلی افسر نےان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ مارتھا میکسیلی پہلی امریکی خاتون پائلٹ تھیں جنھوں نے بطور جنگی پائلٹ جنگوں میں حصہ لیا ہے۔

ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی سینٹر مارتھا میکسیلی نے کہا کہ انھوں نے اس واقعے کو رپورٹ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ شرمندگی محسوس کر رہی تھیں اور اس وقت انھیں محکمے میں انصاف کے نظام پر اعتماد نہیں تھا۔

امریکی فوج میں جنسی حملوں سے متعلق سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران سینٹر میکسیلی نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح جنسی حملوں کو سہنے والوں میں سے ہوں لیکن آپ جیسی بہادر نہیں تھی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز نہیں اٹھائی۔ ‘مجھے کئی مرد اور عورتوں کی طرح اس وقت کے نظام پر اعتماد نہیں تھا۔’

امریکی فوج میں 2017 میں جنسی زیادتی کے6800 کے واقعات رپورٹ ہوئے اور ان میں پچھلے سال کی نسبت دس فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

باون سالہ سینیٹر میکسیلی نے کہا کہ’ میں اپنےآپ کو مورد الزام ٹھہراتی ہوں۔ مجھےشرم محسوتی تھی اور میں پریشان تھی۔ جنسی حملہ آور اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ایک بار تو میرے ایک اعلیٰ نے افسر مجھ سے جنسی زیادتی کی۔’

سینیٹر میکسیلی نے کہا کہ برسوں بعد میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو اعلیٰ افسران کو بتانے کی کوشش لیکن ان کا ردعمل انتہائی ناکافی تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ ایئرفورس میں 18 سال کی سروس کے بعد ایئرفورس کو چھوڑنے کا سوچنے لگی تھیں۔

‘مجھے ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ نظام میرے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کر رہا ہے۔‘ سینیٹرمیکسیلی نے چھبیس سال تک ایئر فورس میں سروس کی اور کرنل کے عہدے تک ترقی پائی۔

سیینٹرمیکسیلی ایئرفورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دو بار ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں اور رواں برس جنوری میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سینیٹر میکسیلی نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے ذکر کیا ہے۔ گذشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے دوران انھوں نے وال سٹریٹ جنرل کو بتایا تھا کہ جب وہ سترہ برس کی تھیں تو ان کے ایتھلیٹ کوچ نے انھیں جنسی تعلق قائم کرنے پر مبجور کیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کہہ چکی ہیں کہ فوج کی سروس کے دوران انھیں جنسی ہراس کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوری میں ایک اور خاتون سینیٹر جونی ارنسٹ نےکہا تھا کہ وہ بھی ماضی میں جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ جب آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی تو اس دوران وہ اپنے بوائے فرینڈ کے جنسی حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

سینیٹر ارنسٹ نے بلومبرگ کو بتایا تھا کہ انھوں نے اپنے ساتھ ہونی والی زیادتی کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.