مہدی شاہ گلگت بلتستان کے محمد شاہ رنگیلا ہیں، اپنے دورِ حکومت میں رنگ رلیاں منائیں اور چلے گئے،مشیر اطلاعات

عمران خان نے جی بی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی کالونی بنائی ہے شمس میر
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت پر وہ ضرب لگائی ہے جس کا ازالہ آسان نہیں
مہدی شاہ گلگت بلتستان کے محمد شاہ رنگیلا ہیں، اپنے دورِ حکومت میں رنگ رلیاں منائیں اور چلے گئے،مشیر اطلاعات
گلگت (مونٹین پاس نیوز) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کو بااختیار صوبہ بنایا جبکہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی کالونی بنا دیا۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت پر وہ ضرب لگائی ہے جس کا ازالہ آسان نہیں۔ مہدی شاہ گلگت بلتستان کے محمد شاہ رنگیلا ہیں۔ اپنے دورِ حکومت میں رنگ رلیاں منائیں اور چلے گئے۔ شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اب اپنے سیاسی قبلے کا تعین کرنا ہوگا اور پی ٹی آئی کے پتلی تماشے سے باہر نکلنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان سے جو کھلواڑ کیا ہے اس کا انتقام 2020 ئکے انتخابات میں عوام لے لیں گے جبکہ مہدی شاہ اب صرف بیانات پر گزارا کر رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر فارغ بیٹھے ہیں اور بیٹھے رہیں گے۔ شمس میر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا بیانات مافیا حفیظ الرحمن کا نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں اس کے ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کا دشمن ہے۔ یہ مافیا نااہلی کے عروج پر ہے۔ یہ وہی مافیا ہے جو 2018 ئکے آرڈر کیخلاف یک آواز تھا جب وفاقی حکومت کے تعا?ن سے گلگت بلتستان کو سپریم کورٹ سے متنازعہ ٹھہیرا گیا اور تما م صوبائی اختیارات اور حیثیت رول بیک کرنے کا عدالتی فیصلہ آیا تو اب 2018 آرڈر صحیفہ موسیٰ قرار دے رہا ہے۔ شمس میر نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت ہی واحد نمائندہ فورم ہے جو پی ٹی آئی کے فاشسٹ آرڈر 2019 ئکیخلاف دیوار بنی ہوئی ہے ورنہ وزیر اعظم عمران خان اور اس کی نااہل ٹیم گلگت بلتستان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو کرنے والی تھی اور آج بھی پی ٹی آئی والے کوشش کر رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بلکہ متنازعہ کالونی ڈیکلیئر کرایا جائے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں ٹورسٹ پارٹی ہے۔ آئی ہے اور جائے گی۔ اس کی کوئی تنظیم نہیں، نظریہ نہیں، منشور نہیں، قیادت نہیں، ورکر نہیں اور جماعت نہیں۔ اس ٹورسٹ پارتی کا سب سے زیادہ فائدہ گورنر راجہ جلال کو ہوا ہے جو موقع پر براجمان ہو گئے ہیں باقی سب کا اللہ حافظ ہے جب تک پوشنگ پاور بش کرتا رہے گا یہ چلیں گے اس کے عبد ان کا بش بھی نہیں رہے گا۔ گلگت بلتستان میں یہ وہ لوگ ہیں جو ایک نلکا نہیں لگواسکتے اور باتیں کرتے ہیں آسمان گرانے کی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے تعمیر و ترقی کو زمینی حقیقت بناکر دکھایا ہے۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والوں کو وزیر اعلیٰ کے منصوبوں نے نیندیں اُڑا دی ہیں جب یہ صبح اٹھتے ہیں تو منصوبوں کا ذکر اس لئے نہیں کرتے کہ منصوبے عوامی ہیں اور تکمیل کے مرحلے پر ہیں ان کا ذکر کرینگے تو حفیظ الرحمن مزید پاپولر ہو جائے گا۔ لہٰذا ٹھیکے اور ٹھیکیدار کا راگ الاپتے ہیں۔ شمس میر نے کہا کہ ہماری سیاست کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ہمارے صرف ایک منصوبے گلگت سکردو روڈ کی مار ہے باقی منصوبوں کا ذکر اُن کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے دل تھام کے بیٹھیں کیونکہ 17 مارچ کو وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ہینزل پاور پراجیکٹ کے آغاز کا سرپرائز دینے والے ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.