ان میں تعلیم کو اجاگر کرنے کیضرورت ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ملک و قوم کیلئے ایک کارامد شہری بناسکتی ہے
ایک عورت اسلامی دائر ے میں رہ کر معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ،مقررین
گلگت (مونٹین پاس نیوز)راہنما فمیلی پلانگ ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے حوالیسے ایک تقریب جس کے مہمان خصوصی جناب جاوید حسین ممبر اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے لیے 8 مارچ اس بات کے اہمیت پر زور دیتا ہے کہ ان میں تعلیم کو اجاگر کرنے کی کوششیں کی جائیں کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی اپنے بچوں کو ملک و قوم کے لئے ایک کارامد شہری بناسکتی ہے تعلم ایک ایسا ہتھار ہے جو ان کو ان کے حقوق ارو فرائض کی زیادہ بہتر طریقے سے آگاہی دے سکتا ہے خواتین کو ان کے حقوق ملیں گے تو وہ بہتر طریقے سے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں گے ان کو نظر انداز کیے بغیر معاشرتی طریقہ نہیں کرسکتا تقریب سے مذہبی سکالر شیخ غلام حسین انجم نے کہا کہ جدید تہذیب میں خواتین کا کردار ارو زیادہ بڑھ گیا ہے عورت خود اپنے مقام و مرتبہ کو پہچاننے ایک عورت اسلامی دائر ے میں رہ کر معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے تقریب سے پروگرام منیجر عبدالکریم محمد حسین ودیگر سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا پروگرام میں علاقے بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین طالبات ارو اساتذہ نے شرکت کی.