تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر درست نہیں ہے. پیپلز پارٹی سے میرا تعلق گہرا ہے. بشیر احمد خان

اسلام آباد ( پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر و سابق وزیر بشیر احمد خان نے ان کے حوالے سے مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے تمام جماعتوں میں ہمارے دوست ہیں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شازین بگٹی سے بھی ملاقات ہوئی تھی اسی طرح گورنر کے پی کے میرا ذاتی دوست ہے ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا. انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر درست نہیں ہے. پیپلز پارٹی سے میرا تعلق گہرا ہے. گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی منظم ہے اور مضبوط جڑیں ہیں. انہوں نے کہا کہ نہ تو تحریک انصاف کی قیادت نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میں نے اس حوالے سے کوئی بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے وابستگی پر مطمئین ہیں اور پورے صوبے میں پی پی پی جس طرح منظم ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اس وقت صوبے میں پی پی پی کا مقابلہ ہوگا جس سے بھی ہوگا. انہوں نے کہا آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.