وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید امن سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) کی برسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے عہدیداران شہزادہ حسین خان مقپون، شمس میر، ریاض احمد، شفیق الدین، رضوان راٹھور، حاجی عابد علی بیگ، فاروق میر، حبیب الرحمن، اورنگزیب ، عمران میر اور دیگر عہدیداروں اور ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔شہید امن سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) کی برسی کے حوالے سے گلگت میں منعقدہ جلسہ صرف ضلعی سطح پر تھی دیگر اضلاع اور وزراء کو اپنے متعلقہ اضلاع یں برسی کے پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی اس لئے تمام اضلاع میں شہید امن کی برسی کے حوالے سے پروگرام ہوئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتیں 4 سال بعد عوام کا سامنا نہیں کرسکتی ہیں لیکن ہم نے گلگت میں عوام سے تائید بھی حاصل کیا۔ گزشتہ سال سے اس سال بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے اور عوام گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔