اسلام آباد: چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان سے آئے وفد کی ملاقات۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات سمیت گلگت بلتستان کی تنظیم سازی کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت۔
وفد میں فتح اللہ، شاہ ناصر، حشمت اللہ، آصف، آمنہ انصاری، گلاب شاہ اور کرنل عبیداللہ شامل۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل علاقہ ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو قومی ترقی کے عمل میں برابر کا شراکت دار بنانا تحریک انصاف کی ترجیح ہے، گلگت بلتستان میں پارٹی کو پوری طرح منظم کریں گے اور عوام کو درپیش انتظامی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔