گلگت (شہزاد الہامی سے ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر اور صوبائی سابق وزیر محمد بشیر احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن گلگت بلتستان میں دورے کر کے آج کل عوام کو اچھی طرح اپریل فل کر رہا ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کے عوام کو بھی نئے اضلاع کا اعلان کر کے اپریل فل کرنے کی کوشش کیا مگر دیامر کے صوبائی وزراء نے خود وزیر اعلی کے اپریل فل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا . بشیر احمد خان نے کہا کہ خود صوبائی وزراء کہتے ہیں کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان جھوٹے اعلانات کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے اب عوام بھی سمجھ گئے ہیں کہ وزیر اعلی کے اختیار میں اب عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے . انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس اختیار ہی کہ وزیر اعلی نئے اضلاع بنائے . انھوں نے کہا کہ جس وقت دیامر میں دو نئے اضلاع بنا کر عمل در آمد کرانے کا وزیر اعلی گلگت بلتستان کے پاس اختیار تھا اس وقت وزیر اعلی نے دیامر کے عوام کو دیوار سے لگایا اور اقتدار کے آخری دنوں میں اور بے اختیاری کے عالم میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے دیامر جا کر دیامر کے عوام اپریل فل کیا اور 2019 کی سب سے بڑی جھوٹ بول کر اپنی اور اپنی پارٹی کی سیاسی ساکھ کو بھی ختم کیا . انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی قیادت نے بہت پہلے ہی داریل اور تنگیر کو دو الگ الگ اضلاع بنانے کی مکمل حمایت بھی کیا تھا اور پیپلزپارٹی نے ڈیمانڈ بھی دیا تھا کہ آبادی کے تناسب سے دیامر میں دو مزید اضلاع بنانے کی ضرورت ہے . اگر وزیر اعلی دیامر کے عوام سے مخلص ہوتا تو دیامر میں اضلاع بنانے کے اعلان اس وقت کرتے جب مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور وزیر اعلی اس اعلان پر آسانی سے عمل درآمد بھی کروا سکتے تھے . انھوں نے کہا اب وزیر اعلی نے عدم اعتماد کے خوف سے دیامر میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا ہے جس کو عوام اور ممبران اسمبلی سب مسترد کرتے ہیں . انھوں نے کہا مسلم لیگ ن نے دیامر کے عوام کو دیوار سے لگا رکھا ہے اور دیامر کے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی کیا ہے . انھوں نے مزید کہا کہ دیامر میں تعمیر و ترقی کا دور پیپلزپارٹی کا دور تھا جس میں عوام خوشحال تھے . انھوں نے کہا ضلع دیامر اور گلگت بلتستان سے آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلنے والا ہے . انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی دفاع کرے گی اور عوام کے لئے ہر جگہ آواز بلند کیا جائے گا . انھوں نے کہا کہ دیامر کے پیپلزپارٹی کے ساتھ دئیے پیپلزپارٹی دیامر کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی کیونکہ عوام دوست پارٹی ہے . جو عوام کے مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے گلگت بلتستان میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہے اور دیامر کے چاروں سیٹ سے پیپلزپارٹی کو کامیاب کرایا جائے گا .