پہنایا گیا، صحا فیوں کے حقوق کے حوالے سے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ عملی سیاست کی ہے۔ ماضی میں جتنے بھی اعلانات کئے ہیں خواہ وہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ہوں یا اداروں کی اصلاحات سے متعلق ہوں ان سب پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ حال ہی میں اضلاع بنانے کے حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جو ا علانات کیئے ہیں ان پر بھی عمل درآمد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک صحافیوں کے تحفظات کا معاملہ ہے ان پر بھی جلد ازجلد عمل درآمدکیا جائے گا۔ ماضی میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے، جس میں صحافیوں کے لیے انشورنس سکیم، ویج بورڈ ، صحافیوں کے لیے حج سکیم، پریس کلبوں کے لئے زمین اور عمارت کی فراہمی ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ویلفیئر فاونڈیشن کے قیام کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مشیرا طلاعات نے کہا کہ سکردو
پریس کلب کے تحفظات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو باقاعدہ احکامات صادر کیئے جا چکے ہیں
صوبائی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر
….گلگت (پ ر) صوبائی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے جو بھی کہا اسے عملی جامہ