اسلام آباد (نمائیدہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پولٹیکل ایڈویزر انجئینر نوید اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دیامر کی خاتون وزیر کو وزرات سے فارغ کر کے اپنا اصلی چہرہ دیامر کے عوام کو دیکھادیا۔حفیظ الرحمن شروع دن سے دیامر کے عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل تھے دیامر کے وزراء کو بہت دیر بعد ہوش آیا۔ دیامر کے حقوق کے لئے تینوں وزراء نے مشترکہ جدوجہد کیا تھا مگر جانباز اور حیدر خان کو وزیر اعلی نے فارغ نہیں کر کے صرف خاتون وزیر کو وزرات سے فارغ کر کے ثابت کر دیا کہ کہ وہ کتنے کمزور ہو چکے ہیں۔حفیظ الرحمن نے دیامر کے نئے اضلاع کا ہوائی اعلان اس وقت کیا جب اس کے پاس اختیار ہی نہیں تھا، وفاق میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تب وزیر اعلی نے نئے اضلاع کا اعلان نہیں کیا اور اب دیامر کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ایسے وقت میں اعلانات کئے جب وہ کر ہی نہیں سکتا، وزیر اعلی نے دیامر کے عوام کو اعلان میں کہا تھا کہ پندرہ دن کے اندار اندار نئے اضلاع کا نوٹیفکشن ہو گا وزیر اعلی اب نئے اضلاع کی نوٹیفکیشن جاری کرائے، وزیر اعلی اپنے اعلان پر عمل درآمد کریں تو پیپلز پارٹی اس کے اقدمات کی حمایت کریگی۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نئے اضلاع کے حق میں ہیں اب لیگی خیراتی مشیرران پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے کی بجائے اپنے کئے ہوئے اعلانات پر عمل درآمد کرائے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو شعور آچکا ہے اور دیامر کے بچے بچے کو معلوم ہے کہ آرڈر 2018کے تحت بھی نئے اضلاع بنانے کے لئے ترمیم کی ضرورت ہے اور آرڈر 2018میں ترمیم کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے پاس ہے، اب حفیظ الرحمن عمران نیازی کے پاس جا کر نئے اضلاع کی منظوری لیں اور نوٹیفکیشن جاری کروائیں۔بصورت دیگر گلگت بلتستان کی عوام سے معافی مانگیں اور جھوٹے اعلانات کرنا بند کریں۔