گلگت (ماونٹین پاس)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 17محکموں کے 2430 آسامیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی۔ جن میں محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، فشریز اور ڈیری فارم کے کمپیوٹر آپریٹر کو سکیل 12سے 16، لائیو سٹاک اسسٹنٹ کے آسامی کوسکیل 6سے 9،پولٹری سٹاک اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویکسینٹر کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویٹرنری کمپاؤنڈر کی آسامی کوسکیل 6 سے9، اے آئی ٹیکنیشن کی آسامی کوسکیل 6 سے 9، لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویٹرنری اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے11، ویٹرنری سپروائزر کی آسامی کوسکیل 11 سے 14، فیلڈ مین کی آسامی کو سکیل 5 میں اپ گریڈ کیاگیا۔ اسی طرح محکمہ زراعت کے سٹور کیپر کی آسامی کو سکیل 11، لائیو سٹاک کے سٹور کیپر کو سکیل 5 سے 11میں اپ گریڈ کیاگیا۔گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کے سٹور کیپر(کیبنٹ) کی آسامی کو سکیل 7 سے11، محکمہ صحت اور گورنر سیکریٹریٹ کے ڈی ایم او (ایس اینڈ جی اے ڈی)کی آسامی کو سکیل 9 میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ کوآپریٹیو زکواۃ و عشر کے فوٹو سٹیٹ مشین آپریٹر کی آسامی کو سکیل 4 سے 7، کوآپریٹیو انسپکٹر کی آسامی کو سکیل 11سے14، کوآپریٹیو سب انسپکٹر کی آسامی کو سکیل 5 سے11، زکواہ و عشر کے آڈیٹر کی آسامی کو سکیل 14 سے 16 میں اپ گریڈ کیاگیا۔ حکومت گلگت بلتستان کے ڈی ای او ایز کے ڈیٹاانٹری آپریٹر زکی آسامی کو سکیل 12 سے16میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ تعلیم کے لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے 11، لیب انچارج کی آسامی کو سکیل 7 سے 11میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ خوراک کے سٹوریج آفیسر کی آسامی کو سکیل 9 سے 16، سول سپلائی انسپکٹر/ فوڈ انسپکٹر کی آسامی کوسکیل 8سے15، سٹور کیپر اور اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر، سپروائزر/ اسسٹنٹ سول سپلائی آفیسر کی آسامی کو سکیل 5 سے14میں اپ گریڈ کیاگیا۔محکمہ صحت کے الیکٹریشن کی آسامی کو سکیل 2 سے5، سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14 سے 16میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ داخلہ کے فائرمین کی آسامی کو سکیل 4 سے5، فوڈر کلرک کی آسامی کو سکیل 4 سے11، ڈی ای او/ کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کو سکیل 12 سے16، محرر کی آسامی کو سکیل 9 سے11، ریلی جئس ٹیچر کی آسامی کو سکیل 5 سے 12، درزی کی آسامی کو سکیل 2 سے 3، اہل ماد کی آسامی کو سکیل 7 سے 14، نذیر کی آسامی کو سکیل 5 سے 14، آفس قانون گو کی آسامی کو سکیل 9 سے 11 میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ قانون کے اہل ماد کی آسامی کو سکیل 6 سے 14، کاپیسٹ کی آسامی کو سکیل 5 سے 11میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ منرلز کے سیکورٹی گارڈ کی آسامی کو سکیل 3سے5 میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ پانی و بجلی کے کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے 16،فور مین کی آسامی کو سکیل 11سے 16، میکنسٹ کی آسامی کو سکیل 7 سے11، الیکٹریشن کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، ڈرافٹ مین کی آسامی کو سکیل 11سے 15، فیرو پرنٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، ٹریسر کی آسامی کو سکیل 7 سے 9، میٹر ریڈر/ بلنگ کلرک کی آسامی کو سکیل 7 سے11، میٹر انسپکٹر کی آسامی کو سکیل9 سے14، سپروائزر کی آسامی کو سکیل 9 سے14میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ تعمیرات کے سپروائزر کی آسامی کو سکیل 9 سے14، کیئرٹیکر (ریگولر سائیڈ) کی آسامی کو سکیل 15میں اپ گریڈ کیاگیا۔کیئرٹیکر (ریگولر سائیڈ) کی آسامی کو سکیل 5 سے 7، لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے 11، آفس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14میں اپ گریڈ کیاگیا۔گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کے ٹیلی فون آپریٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے12میں اپ گریڈکیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن/ چائلڈ رائٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے سٹیٹسٹیکل اکاونٹس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14 سے 16، اکاونٹس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 11سے16، سٹور کیپر کی آسامی کو سکیل 7 سے14میں اپ گریڈ کیا گیا۔ ڈرائیورز کی آسامیوں کو سکیل 4 سے5میں اپ گریڈ کیا گیا۔